ناصرمحمودکھوسہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد


 لاہور( 24نیوز ) سابق چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، ناصر محمودکھوسہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب رہ چکے ہیں شہباز شریف کے قریبی بیوروکریٹس میں شمار ہوتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ سابق چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے۔ یادر رہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں 3 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں باہمی مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا نام چنا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاملہ ناصر محمود کھوسہ کو نگران وزیر اعلیٰ نامزدکر لیا گیا نگران وزیراعلیٰ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، ناصرمحمود کھوسہ کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے پیر عادل سے ہے ناصر کھوسہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر بھی تعینات رہے، ناصر کھوسہ ملتان کے کمشنر بھی رہ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے نگران وزیر اعظم کےبعد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں کئی دیگر ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن ناصرمحمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ناصر کھوسہ کے لیے نیک خوانشات کا اظہار کیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito