لاہور ضلع کچہری میں فائرنگ، پیشی پرآیا ملزم جاں بحق

لاہور ضلع کچہری میں فائرنگ، پیشی پرآیا ملزم جاں بحق


لاہور (24 نیوز) ضلع کچہری لاہور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، آئی جی پنجاب عارف نواز کا نوٹس، ملزم قاسم رضا کوضلع کچہری سے گرفتار کرلیا گیا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور کچہری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مخالفین کی فائرنگ سے اسلم عرف اچھو موقع پر دم توڑ گیا۔ ملزم قاسم رضا کوضلع کچہری سے گرفتار کرلیا گیا۔ قتل کےبعد بھی پولیس نے ملزم اسلم کی ہتھکڑی نہ کھولی۔ پولیس نےہتھکڑی کھولےبغیرہی ملزم کی لاش کوگاڑی میں منتقل کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی:گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جل گئے

دوسری آئی جی پنجاب عارف نوازنے فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی اولاہورسےرپورٹ طلب کرلی۔