مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا ڈالا


24 نیوز : مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا ڈالا۔ روس کا مسخرہ آرمینیا کا وزیراعظم بن بیٹھا۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن جعلی وزیراعظم سے 18منٹ فون پربات کرتے رہے۔

جی بالکل یہ برطانوی وزیر خارجہ روسی مسخروں کے ہتھے چڑھ گئے۔ انھوں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ایسا ماموں بنایا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ ایسا بھی نہیں کہ یہ کوئی دو چار منٹ کی کال تھی۔

روسی مسخروں نے 18 منٹ تک برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنائے رکھا۔ روسی مسخرہ آرمینیا کا وزیر اعظم بنا کر ان سے محو گفتگو رہا اور برطانوی وزیر ان کی گفتگو سے اندازہ بھی نہ کر سکے۔

روسی مزاحیہ اداکاروں نے وزیر خارجہ کو ماموں بنانے کی پرینک کال سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔