احدچیمہ کیس ،ایک کروڑ 45 لاکھ کی خطیر رقم لگژری گاڑی سے برآمد


لاہور(24نیوز)  نیب کے تفتیشی افسران کا لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شو روم پر چھاپہ، ملزم احد چیمہ کی جانب سے چھپائی گئی ایک کروڑ 45 لاکھ کی خطیر رقم لگژری گاڑی سے برآمد کر لی گئی۔

جیل روڈ پر واقع شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت ایک کروڑ پینتالیس لاکھ جبکہ ٹیوٹا پراڈو گاڑی بھی برآمد کر لی گئی، گاڑی کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ کے قریب ہے۔ دوران تحقیقات ملزم احد چیمہ کے ڈیلر سے خفیہ روابط اور مالی معاملات کے شواہد حاصل ہوئے۔ ملزم احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل ریکارڈ سے اہم معلومات ڈیلیٹ کی گئی ای میلز کی ریکوری کے ذریعے حاصل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:چوری شدہ،نان کسٹم اور ٹمپرڈ گاڑیوں کو پکڑنے کے لئے آئی جی اسلام آباد نے بڑا فیصلہ کر لیا

 ملزم احد چیمہ کی کروڑوں روپے کی دولت چھپائے جانے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ احد چیمہ کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت لاہور کی جانب سے ملزم احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا ہے۔