جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ


پشاور (24نیوز) جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذ کردی گئی.

جنوبی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں قانون و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ144 نافذ کر دیا گیا۔ جنوبی وزیرستان قبائلی ضلع کی حدود میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی، ہر قسم کے ہتھیاروں،  گولہ بارود اور دیگر مہلک ہتھیاروں کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے،ہوائی، فضائی فائرنگ اور گاڑیاں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کاروجوئی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2 جولائؕی کو قبائلی اضلاع کی 16 نشتوں پر انتخابات ہونے ہیں اور دفعہ 144 کے اچانک نفاذ  کے فیصلے سے امیدوار متفق نظر نہیں آرہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔