تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکن رہا، دھرنا قائدین گھروں کو روانہ

تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکن رہا، دھرنا قائدین گھروں کو روانہ


راولپنڈی(24 نیوز) تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ، دھرنا  قائدین نے بھی فیض آباد خالی کر دیا ، خادم حسین رضوی ریلی کی صورت میں لاہور واپسی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سینکڑوں کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد دھرنا قائدین نے بھی فیض آباد خالی کر دیا گیا ہے۔

مستعفی وزیر قانون زاہد حامد اپنے گھر جبکہ دھرنے والے اپنے گھروں کو روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب خادم حسین رضوی کنٹینر ریلی کی صورت میں لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔