شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی


اسلام آباد(24 نیوز)شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ، نواز شریف کا کہنا تھا کہ جج صاحب نے سوال و جواب سے منع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی 4 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جج صاحب نے سوال جواب سے منع کیا ہے ، ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کسی قسم کی گفتگو کرنے سے انکار کر دیا ، کہا میاں صاحب کے ہوتے ہوئے کوئی کمنٹ نہیں کر سکتی ہوں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے ریفرنسز یکجا کرنے کا فیصلہ محفوظ کررکھا ہے، امید ہے رواں ہفتے فیصلہ آجائے گا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز پنجاب ہائوس چلے گئے جہاں پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔