گریڈ 18 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس آج


اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی بیوروکریسی میں ترقیوں کے معاملہ پر گریڈ 18 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری انچارج میاں اسد حیا الدین کریں گے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پولیس، ایڈمنسٹریٹو اور آفس مینجمنٹ گروپ کے کیسز زیر غور آئیں گے۔

پولیس ، ایڈمنسٹریٹو اور آفس مینجمنٹ گروپ 200 سے زائد افسران گو گریڈ 18 ترقیاں دی جائیں گی۔

اجلاس میں چاروں صوبائی سیکرٹریز سروسز، ایڈیشنل آئی جیز بھی شرکت کریں گے۔