ایشون کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 300وکٹیں، ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا

ایشون کی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 300وکٹیں، ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا

ناگپور (24نیوز) جادوگر بھارتی اسپنرروی چندرم ایشون نے ڈینس للی سے ریکارڈ چھین لیا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 300 وکٹیں لینے والے بالر بن گیے۔


تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں اک اور نئے رکارڈ کا اضافہ ہوگیا ہے بھارتی باول نے روی چندرم ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین تین سو وکٹیں لینے کا رکارڈ قائم کر لیا،روی چندرم ایشون نے یہ اعزاز ناگپورمیں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگزمیں 4، 4 وکٹیں لیکرحاصل کیا۔

روی چندرم ایشون نے کیرئرکے 54ویں ٹیسٹ میچ میں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبورکرکے بھارت کوسری لنکاکے خلاف ایک اننگز اور 239 رنزکی ریکارڈ فتح سے ہمکنارکیا، جہاں اک جانب ایشون نے رکارڈ قائم کیا وہیں بھارت نے اسی میچ میں مارجن کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح اسی میچ میں سمیٹی۔

ایشون نے آسٹریلوی شہرہ آفاق فاسٹ بالرڈینس للی کو پیچھے چھوڑدیاجنھوں نے 300 وکٹوں تک پہنچنے کےلیے 56 ٹیسٹ کھیلے،جبکہ مرلی دھرن نے 58 میچوں کےبعد یہ اعزازپایا تھا، ایشون 300 وکٹیں لینے والے انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ کےبعد تیسرے بھارتی اور دنیا کے 8ویں اسپنربن گیے، گیندوں کے اعتبار سے ایشون نے 15636 جبکہ شین وارن 18501 گیندوں پر300 وکٹیں اڑانے میں کامیاب رہے، ایشون 52 گیند فی وکٹ کی رفتارسے دوسرے بہترین اسٹراییکر بن گیے۔