پی سی بی نے محمد حفیظ کو باولنگ کا بھولا سبق یاد کروانے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے محمد حفیظ کو باولنگ کا بھولا سبق یاد کروانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (24نیوز) پی سی بی نے پروفیسر کا باولنگ ایکشن درست کرنے کے لئے غیر ملکی ماہر کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،محمد حفیظ برطانوی بائیو مکینکس کے ماہر کی زیر نگرانی ایکشن درست کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پروفیسر محمد حفیظ کو باولنگ کا بھولا سبق یاد کروانے کا فیصلہ کرلیا،محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن درست کرنے کے لئے برطانوی بائیو مکینکس کے ماہر پال ہیرن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈپروفیسر کا باولنگ ایکشن کلئیر کروانے کے لئے سرگرم ہوگیا ، باولنگ کوچ اظہر محمو د اور ایکشن ریویو کمیٹی کی سفارشات پر پروفیسر چار روز پال ہیرن کی زیر نگرانی ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے, باولنگ ایکشن میں درستگی کے لئے محمد حفیظ کو جلد برطانیہ بھجوایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پروفیسر کے باولنگ ایکشن میں بہتری پر اٹھنے والے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔