صراط مستقیم کا لاہور مال روڈ پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

لاہور (24نیوز) لاہور کے مال روڈ پر تحریک لبیک کے دھرنے کو چار روز ہوگئے، تحریک لبیک کے رہنما ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر آنے تک دھرنا ختم نہیں ہوگا، سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو آمد و رفت میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔

صراط مستقیم کا لاہور مال روڈ پر دھرنا جاری رکھنے کا اعلان
TL-protest


تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے چئیرنگ کراس پر تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے احتجاجی دھرنہ چوتھے روز میں داخل، تحریک لبیک یارسول اللہ کی جانب سے گذشتہ رات پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے اعلان کیا کہ جب کہ جب تک راجہ ظفرالحق کی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائے جائے گی، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو برطرف کرکے آئین کے مطابق کاروائی کی جائے اور فیض آباد میں قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی نا کرلے تب تک احتجاجی دھرنہ جاری رہے گا۔

مال روڈ کا شمار لاہور کی مصروف ترین شاہراہوں میں ہوتا ہے اور حکومت کی جانب سے مال روڈ کو ریڈ زون بھی قرار دیا گیا مگر اسکے باوجود دھرنہ جاری جس کے باعث کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی اور لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا مزید کہنا ہے کہ اگر ورثاء خون معاف بھی کر دیں تو ہم نہیں کریں گے،مطالبے پورے ہونے تک حکومت کو جھنجورنے کے لیے دھرنہ جاری رہے گا۔