پیچھے سے پانچ ہزار جاری ہوئے ، فیض آباد میں ہزار ہزار روپے بانٹے گئے


اسلام آباد(24 نیوز)کیپٹن (ر) صفدر کی نیب ریفرنسز میں پیشی کے موقع پر دلچسپ گفتگو ، کہتے ہیں کہ فیض آباد دھرنے میں ہزار ہزار روپے بانٹے پیچھے سے پانچ پانچ ہزار روپے ملے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  کیپٹن (ر) صفدر نے نیب ریفرنسز میں پیشی کے موقع پر دلچسپ گفتگو کی جب جج نے مکالمہ کیا کہ کیپٹن صاحب سنا ہے دھرنے میں ہزار ہزار روپے بانٹے گئے۔

اس کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ پیچھے سے پانچ پانچ ہزار روپے جاری ہوئے ہم نے ایک ایک ہزار روپے دیئے  ، درویش ہوں صرف آسمانی فرشتوں کو مانتا ہوں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ دھرنا تو وہ ہوتا ہے جہاں گانا بجانا ناچ گانا ہو ، فیض آباد دھرنا عاشقوں کی محفل تھی۔