ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ، وزیر داخلہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان

ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ، وزیر داخلہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان


اسلام آباد(24 نیوز)نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ، وزیر داخلہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان ، دھرنے کو درست انداز میں ہٹانے پر اعتراضات کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہائوس میں ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ نے دھرنا مذاکرات اور معاہدہ پر بریفنگ دی ، نواز شریف نے وزیر داخلہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا دھرنے کو درست انداز میں ہینڈل نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے وزیر قانون کا استعفٰی کے فیصلے پر اظہار تشویش بھی کیا۔

لیگی رہنماؤں نے پارلیمانی جماعتوں کے کردار کو مایوس کن قرار دیا ، لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا پارلیمانی جماعتوں کے عدم تعاون کی وجہ سے زاہد حامد کی وزارت کی قربانی دینا پڑی۔