سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے حقائق سامنے لانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (24نیوز) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنے کے مقصد اور اس کے حقائق عوام کے سامنے لانے کیلیے درخواست دائر،درخواست گزار نے دھرنے کا مقصد آرمی چیف کے استعفی پر دباو ڈالا قرار دیا۔


تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کا درپردہ مقصد کیا؟؟ سپریم کورٹ میں شاہد اورکزئی نے آئینی درخواست دائر کر دی، درخواست گزار کے مطابق دھرنے کا مقصد آرمی چیف پر استعفی کا دباو ڈالنا تھا۔ پنجاب حکومے دھرنے کا درپردہ مقصد چھپا رہی ہے, درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فیض آباد مظاہرین نے آرمی چیف پر انگلی نہیں اٹھائی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ حکومت یہ موقف اپنا رہی ہے کہ آرمی چیف کی تقرری دھرنے کا موجب بنی ،آرمی چیف کی تقرری سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے جبکہ غیر مسلم فوجی آرٹیکل 243 کے تحت آرمی چیف نہین بن سکتا۔

درخواست کے مطابق سیکورٹی ایجنسیاں دھرنے کی اصل وجہ بتانے سے قاصر ہیں،،وفاقی اور صوبائی حکومت دھرنے کا اصل مقصد چھپا رہی ہیں ،شاہد اورکزائی نے مزید کہا کہ درخواست کو سماعت کے مقرر ہونے پر اپنا موقف ثابت کرونگا۔جبکہ انہوں نے یہ استدعا بھی کی کہ عدالت حکومت سے آرمی چیف کی تقرری پر موقف طلب کرے۔