فیض آباد دھرنے نے ن لیگ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا

فیض آباد دھرنے نے ن لیگ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا


اسلام آباد(24 نیوز) فیض آباد دھرنے نے ن لیگ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ، پارٹی کے اپنے ہی رہنمائوں نے وزرا کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے نے ن لیگ کو توڑ پھور کر رکھ دیا ہے ، پارٹی کے اپنے ہی رہنمائوں نے وزرا کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

ن لیگ کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مختلف ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

ایم این ایز میں شیخ محمد اکرم ، محمد لالی ، ذوالفقار بھٹی جکہ ایم پی ایز میں وارث کلو ، مولانا رحمت اللہ ، عبدالرزاق ڈھلو اور منور غوث شامل ہیں۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار موجودہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر تنقید کرتے دکھائی دیئے اسی طرح دیگر وزرا بھی ایک دوسرے کو موردالزام ٹہرانے میں مصروف نظر آئے۔