اشتعال انگیزی ملک بھر میں پھیلنے لگی،لیگی وزرا کے گھروں پر حملے ہونے لگے

اسلام آباد (24نیوز) فیض آباد میں دھرنے والوں کیخلاف آپریشن نواز لیگی رہنماوں کیخلاف چلا گیا,مشتعل افراد کا رہنماؤں کے گھروں پر حملے۔


تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مشتعل افراد ہاتھوں میں ڈنڈے لیئے صوبائی وزیرِ قانون رانا ثناءاللہ کے ڈیرے پر پہنچ گئے۔ سیکیورٹی کیلئے لگائی گئی خار راد تاریں بھی کاٹ دی گیئں جبکہ مظاہرین نے وزیر قانون کے ڈیرے پر پتھراؤ بھی کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ 

سیالکوٹ میں (ن) لیگی رہنما منشاء اللہ بٹ  کے گھر پر مشتعل افراد نے دھوا بھول دیا، گھر پر پتھراؤ کیا گیا اور  شدیدنعرہ بازی بھی کی گئی ، جبکہ لاہور میں صوبائی وزیر خوارک بلال یاسین کے گھر پر بھی پتھراؤ گیا گیا گھر کے شیشے ٹوٹ گئے۔