دھرنا ختم ہونے کے باوجود رینجرز کے جوان فیض آباد میں تعینات


اسلام آباد(24 نیوز) فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے بعد تا حال رینجرز کے جوان فیض آباد کے گردونواح میں تعینات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات نے دورہ فیض آباد کیا ، ڈی جی کے ہمراہ سیکٹر کمانڈر اور رینجرز کے دیگر حکام بھی تھے۔

 ڈی جی رینجرز نے فیض آباد پل کے چاروں اطراف سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور رینجرز کے اہلکار آج بھی فیض آباد کی گرد سیکیورٹی کیلئے تعینات ہیں۔

فیض آباد پر رینجرز صورتحال مکمل ہونے تک سیکیورٹی پر معمور رہیں گے۔