غیرت کے نام پر قتل، جرگے کیخلاف بھی کارروائی ہوگی: سہیل انور سیال


 کراچی (24 نیوز): وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل پر اگسانے پر جرگے کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی، شہر میں وال چاکنگ کرنے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

کراچی میں سائٹ کے صنعتکاروں سے خطاب میں وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ حالیہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں جرگے کے خلاف بھی سخت کارروائی ہوگی۔

 

سہیل انور سیال نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وال چاکنگ اور لاوڈ اسپیکر پر پابندی ہے، وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

 

وزیرِ داخلہ سندھ نے کہا کہ صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی بہتر بنائیں گے، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی تعمیر کے لئے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کی جائے گی۔