مس ورلڈ منوشی چلر کس کی دیوانی ہیں، سب بتا دیا


 (ویب ڈیسک): شاہ رخ خان نہ سلمان خان ، حسینہ عالم منوشی چلر عامر خان کی دیوانی نکلیں، ساتھ ہی فلم نگری میں جلوے دکھانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

 

مس ورلڈ کا تاج سر پر سجانے والی بھارتی حسینہ منوشی چلر نے عامر خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق منوشی چلر کا کہنا تھا کہ عامر خوبصورت بھی ہیں اور ایکٹنگ میں پرفیکٹ بھی ان کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔

 

منوشی چلر نے کہا کہ عامر خان اپنی فلموں میں معاشرے کی اصلاح کا پیغام دیتے ہیں، انہوں نے سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کو اپنی فیورٹ ایکٹریس قرار دیا، منوشی چلر نے گزشتہ ہفتے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔