جاپان میں ’بھوت کشتی‘ سے انسانی ڈھانچے برآمد، لاشوں کی شناخت جاری


 (24نیوز): جاپان میں ’بھوت کشتی‘ سے برآمد ہونے والے انسانی ڈھانچوں نے حکام کو چکرا کر رکھ دیا ۔ کشتی پر کوئی زندہ شخص نہیں ملا ، اسی لئے اسے بھوت کشتی کا نام دیا گیا ہے۔

جاپانی حکام کے مطابق  ساحل کنارے نظر آنے والی کشتی میں آٹھ افراد کی لاشیں ملی ، ان آٹھ افراد کی لاشوں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، لاشیں بہت بری حالت میں پائی گئیں ہیں۔یہ کشتی ایک روز قبل ساحل پر نظر آئی جس میں لاشیں گوشت کی نہیں بلکہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکی ہیں۔مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کے چند ماہی گیر اسی علاقے میں لاپتہ ہو ئے ۔کشتی پر کوئی زندہ شخص نہیں ملا تھا، اسی لئے اسے بھوت کشتی کا نام دیا جارہاہے۔کشتی کی لمبائی 23فٹ اور یہ جاپانی شہر اوگا کے قریب ساحل سے ملی ۔