چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی الزام مسترد کر دیا

چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی الزام مسترد کر دیا


اسلام آباد (24 نیوز): چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی الزام مسترد کر دیا، چینی سفارتکار کا کہنا ہے کہ سی پیک کا روٹ کسی متنازعہ علاقے سے نہیں گزر رہا، چین کی کمپنیاں دیا میر بھاشا کی فزبیلیٹی اسٹڈی بھی کررہی ہیں۔

 

چین نے سی پیک سے متعلق بھارتی الزامات اور خدشات مسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قراردیا ہے، اسلام آباد میں چینی سفارت کار ژاو جی لیانگ کا کہنا ہے کہ دیا میر بھاشا ڈیم کسی متنازعہ علاقے میں تعمیر نہیں ہو رہا، ڈیم کی تعمیر پر چین کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ چینی سفارت کار کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں دیا میر بھاشا ڈیم کی فزبیلیٹی اسٹڈی کررہی ہیں۔

 

ژاؤ جی لیانگ نے کہا کہ گوادر بندر گاہ سے حاصل ہونے والی چوبیس فیصد آمدن پاکستان کو ملے گی، پاکستان کو گوادر بندر گاہ کی نو فیصد اور فری زون کی پندرہ فیصد آمدن ملے گی گوادر بندر گاہ پہلے نو سال تک منافع بخش نہیں ہوگی۔