شہباز شریف نے تحریک لبیک کے کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے


لاہور (24 نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے صوبہ بھر میں کارکنوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں کو رہا کیا جارہا ہے۔

 

واضح رہے کہ صوبہ بھر میں تحریک لبیک کے کارکنوں کو دھرنے اور احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔