ایل ڈی اے نے غیر قانونی،غیرمنظورشدہ رہائشی سکیموں کی فہرست جاری کر دی

ایل ڈی اے نے غیر قانونی،غیرمنظورشدہ رہائشی سکیموں کی فہرست جاری کر دی


 لاہور(24نیوز): سٹی فور ٹی ٹو کی جانب سے آواز اٹھا نے پرایل ڈی اے کو بھی ہوش آگیا۔ شہریوں کی آگاہی کے لئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور زون ون میں واقع غیر قانونی اورغیر منظور شدہ رہائشی سکیموں کی فہرست جاری کر دی ۔

ایل ڈی اے کے شعبہ میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ نے زون ون میں چار قسم کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی فہرست جاری کی۔ ایل ڈی اے سے منظوری کے بغیر قائم ہونے والی سوسائٹیوں کی تعداد چورانوے ہے ۔ ڈویلپرز اور سپانسرز کی جانب سے منظوری کی درخواست جمع کراکر خریدو فروخت کرنے والی سکیموں کی تعداد پینتیس ہے ۔ تکنیکی منظوری کے بعد عوامی مفاد کی جگہ اور رہن شدہ پلاٹوں کی فراہمی نہ کرنے والی سوسائٹیوں کی تعدادتین ہے ۔ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والی سکیموں کی تعداد دو ہے۔

ڈائریکٹر میٹرو پولٹین ون نے فہرست جاری کرکے شہریوں کو خریدو فروخت سے خبردار کردیا ۔ پاک ٹاؤن ، ہیون ولاز ، عامر ٹاؤن ، منظور گارڈن ، ملٹری اکاؤنٹس فیز ٹو ، زیڈ اے گارڈن ، پیراڈائز ویلی فیز تھری ، گلشن حیدر ، بلال ٹاون سمیت دیگر شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر لاہور میں تین سو ستائیس سے زائد غیر قانونی رہائشی سکیمیں ہیں۔