شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آگئی، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے

شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آگئی، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے


 لاہور (24 نیوز): شہر بھر کے نجی تعلیمی سکول کل کھلیں گے، سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آگئی ہے، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کی ضرورت نہیں۔

 

پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بھی بند رہے، تمام سکولوں میں تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر ہوتے ہی سکول ایجوکیشن نے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھولنے کا اعلان کر دیا۔

 

سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال معمول پرآگئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سے زائد چھٹیاں دینے پر بچوں کا تعلیمی نقصان ہوگا اور وہ سالانہ پیپرز کی تیاری نہیں کرسکیں گے، حالات بہتر ہونے کے بعد مزید چھٹیوں کی ضرورت نہیں۔