پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان


اسلام آباد(24نیوز): پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا حدشہ ، اوگرا قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی۔عوام ہو جاے تیار، یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، اوگرا زرائع کے مطابق اگلے ماہ کیلیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے۔

اوگرا زرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو وجہ بتائی جا رہی ہے۔اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی سفارشات وزارت خزانہ کو بھجوائے گا جبکہ 30 نومبر کو وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے گا. نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے لاگو ہو گا۔