پشاور یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کا فیسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا

پشاور یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کا فیسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا


 پشاور(24نیوز):دھرنا کلچرتعلیمی اداروں میں بھی پہنچ گیا، جامعہ پشاورکے طلبہ وطالبات نے فیسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دیدیا۔پشاور یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا اورنعرے بازی کی۔

طلبہ نے شکایات کے انبار لگا دیئے کہتے ہیں فیسوں میں تو ہرسال اضافہ کیا جاتا ہے مگر سہولیات نہیں دی جاتیں۔مظاہرین نے وائس چانسلرکے دفتر کاگھیراوکیااورجامعہ انتظامیہ کوخبردارکیاکہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔