مارکیٹ کاروبار کے مثبت آغاز کے تھوری دیر بعد ہی اتار چڑھاو کا شکار


اسلام آباد(24نیوز):پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس چالیس ہزار کی سطح سے نیچے بند ہوا، شئیرز کی مجموعی مالیت اٹھاون ارب روپے کم ہو گئی۔

مارکیٹ کاروبار کے مثبت آغاز کے تھوری دیر بعد ہی اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی، جس کے بعد مندی کا آغاز ہو گیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس تین سو اٹھانوے پوائنٹ کی کمی سے انتالیس ہزار چھ سو چونتیس پر بند ہوا، تین سو اکسٹھ کمپنیوں کے شئیرز کا لین دین ہوا۔

ستانونے کی قیمت میں اضافہ،اور دو سو چوالیس کی قیمت کم ہوئی۔ شئیرز کی مجموعی مالیت اٹھاون ارب ستر کروڑ روپے کی کمی سے تراسی کھرب نو ارب اکتیس کروڑ روپے رہ گئی۔ مجموعی طور پر گیارہ کروڑ تیس لاکھ شئیرز کی خرید و فروخت ہوئی۔ پاور جنریشن اینڈ دسٹری بیوشن سیکٹر میں زیادہ سرگرمی رہی۔