کراچی:تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر پتھراؤ اور فائرنگ، تین افراد زخمی

کراچی:تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر پتھراؤ اور فائرنگ، تین افراد زخمی


کراچی (24نیوز) تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈآپریشن میں مہران ٹاؤن کا علاقہ میدانِ جنگ بن گیا جس کے باعث کے ڈی اے کی ٹیم نے آپریشن روک دیا۔

کراچی کو صاف ستھرا اور کشادہ بنانے کا مشن لیے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ مہران ٹاون پہنچا تو وہاں موجود مشتعل مظاہرین نے کے ڈی اے کے عملے پر پتھراؤ اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے. شدید فائرنگ اور پتھراؤکے باعث کے ڈی کی ٹیم کو آپریشن روکنا پڑا .

دوسری جانب بزنس روڈ اور اولڈ سٹی ایریا میں کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل نے آپریشن کیا.  آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا. میٹروپولیٹن کمشنر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں غیر قانونی تجاوزات ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا . 

لیاقت آباد میں بھی پارکوں میں قائم تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی ۔نیازی پارک میں جم سمیت دیگرتعمیرات کو مسمار کردیا گیا . ادھرکورنگی نمبر 2 کے بازار میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے  فٹ پاتھ پر بنی 40دکانیں 120چبوترے اورپچیس دیواریں مسمار کردیں۔

مزید اہم خبریں جانئے:  https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/featured

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔