آسٹریا کے کوہ پیما نے ناممکن کو ممکن بنادیا

آسٹریا کے کوہ پیما نے ناممکن کو ممکن بنادیا


ویانا( 24نیوز ) آسٹریا کے کو ہ پیما نے 6907 میٹر بلند ڈیوڈ لاماچوٹی سر کرلی۔

کوہ پیما ڈیوڈ لاما نے انفرادی طور پر ہمالیہ کے سلسلے کے ایک پہاڑ لوناگ ری کو سر کرنے کی حیران کن مہم جوئی محفوظ طریقے سے مکمل کر لی ہے- ڈیوڈ لاما 6907 میٹر بلند اس چوٹی تک پہنچنے والے پہلے شخص ہیں، لوناگ ری ہمالیہ سلسلے کے ان بلند ترین پہاڑوں میں سے ہے جن کو پہلے کسی نے سر نہیں کیا۔

تین روز تک جاری رہنے ولی مہم جوئی کے دوران 28 سالہ لاما کو منفی 30 ڈگری درجہ حرارت اور 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواﺅں کا سامنا کرنا پڑا،مجموعی طور پر یہ چوتھا موقع تھا جب اس آسٹریائی کوہ پیما نے لوناگ ری پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کی جب کہ انفرادی طور پر یہ لاما کی دوسری کوشش تھی۔

سابقہ کوششوں کے دوران ایک مرتبہ ڈیوڈ لاما چوٹی سے صرف 250 کی دوری سے تھکن کے باعث واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ اس دوران لاما کے امریکی ساتھی کونریڈ اینکر کو دل کا عارضہ لاحق ہو گیا تھا بعد ازاں اینکر صحت یاب ہو گئے مگر انہوں نے اپنی طبی حالت کے پیش نظر لاما کے ساتھ کوہ پیمائی کی اگلی کوشش میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا،حیران کن بات یہ ہے کہ ڈیوڈ لاما اس مرتبہ بہت سے مقامات پر رسی کے استعمال کے بغیر ہی چڑھ گئے۔

انہوں نے بلند چوٹی پر پہنچنے کے بعد سیلفی بھی بنائی۔