کرتارپور:بھارتی وزیر ہر سمرت کور بادل خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں


کرتارپور ( 24نیوز )سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب کو سیاست اور دہشتگردی کے چشمے سے نہ دیکھا جائے، وزیر اعظم عمران خان اور تمام شرکا ءمیری پگڑی کے لعل ہیں،پنجاب دو حصوں میں تقسیم ہوا تو ہم نے بہت تکلیف اٹھائی ،ماضی میں بہت خون خرابہ اور نقصان ہوا ہے اب نہیں ہونا چاہئیے،ہم نے بیٹوں کے جنازے اٹھائے ہیں،ایک باپ کیلئے سب سے مشکل کام بیٹے کا جنازہ اٹھا ہوتا ہے اب امن کیلئے دونوں ممالک کو آگے بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم خود سے پہلے آپ کی بھلائی کی بات کرتے ہیں،عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وعدہ پورا کردیا،مستقبل میں یہ راہداری دلوں اور ذہنوں کے ملاپ کا باعث بنے گی۔

بھارتی وزیر ہر سمرت کور بادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دھرتی سکھ مذہب کیلئے مقدس ہے، ہر سمرت کور بادل خطاب کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں،انہوں نے کہا کہ آج سکھ قوم کیلئے تاریخی دن ہے،جو 70سال میں نہیں ہوا عمران خان نے کردکھایا،کرتار پور کو کھولنا سکھوں کا بڑا مطالبہ تھا،آج ہمارے ارداسوں کی مراد پوری ہونے جارہی ہے،گرونانک نے یہاں اٹھارہ سال گزارے۔