اربوں ڈالر باہر سے لانے کا وعدہ ،خواب رہ گیا

اربوں ڈالر باہر سے لانے کا وعدہ ،خواب رہ گیا


اسلام آباد( 24نیوز )حکومت کے 100 دن ہوئے پورے مگر حکومت برطانیہ ، دبئی اور سوئٹزر لینڈ سے اربوں ڈالرز واپس لانے میں ناکام رہی،اور ان 100 دنوؐ میں صرف ایک ٹاسک فورس ہی قائم کی جا سکی

تحریک انصاف کی حکومت کے سو دن ہوئے پورے مگروعدے پورے نہ ہوئے، تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں نعرہ لگایا کہ وہ حکومت میں آتے ہی برطانیہ ، دبئی اور سوئٹزر لینڈ میں پڑے اربوں ڈالرز واپس لے کرآئے گی، اپوزیشن جماعتیں اسے صرف سیاسی نعرہ قرار دیتی ہیں ۔

پی ٹی آئی حکومت نے پہلے سو روز میں بیرون ممالک سے اربوں ڈالرز واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کی جس میں نیب ، ایف آئی اے ، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے افسران شامل ہیں،حکومت مخالف تجزیہ نگاروں اور قانونی مشیران کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ادارے کے پاس براہ راست یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی ملک سے پیسے واپس پاکستان لاسکے۔اس صورتحال میں تو کچھ یوں لگتا ہے کہ یہ خواب تھا اور خواب ہی رہ جائے گا