یوکرائن اور روس میں کشیدگی، امریکی صدر کا روسی ہم منصب سے شیڈول ملاقات منسوخ کرنے کا اشارہ

یوکرائن اور روس میں کشیدگی، امریکی صدر کا روسی ہم منصب سے شیڈول ملاقات منسوخ کرنے کا اشارہ


واشنگٹن(24نیوز) امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگلے دنوں میں روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اور روسی صدر کے درمیان یہ ملاقات ارجینٹینا میں ہونی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان پیدا ہونے والے سمندری تنازعے کے تناظر میں بیونس آئرس میں ولادیمیر پوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات کو منسوخ کیا جا سکتی ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے روسی صدر سے ملاقات کی ممکنہ منسوخی کو اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل روس نے یوکرائن کے3 بحری جہازوں کو سمندری راستے سے روکا تھا جس کے بعد یوکرائن اور روس کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور اسی کے پیش نظر یوکرائن کے صدر ملک بھر میں 30 دن کیلئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔