کرکٹر بسمہ معروف پیا گھر جانے کو تیار

کرکٹر بسمہ معروف پیا گھر جانے کو تیار


لاہور(24نیوز) سابق کپتان بسمہ معروف کی شادی ابرار احمد سے طے پائی ہے جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔

گزشتہ روز سابق کپتان قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی تقریب میں موجود تھیں ۔

بسمہ معروف آج  انجینئر ابرار  کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

یاد رہے کہ بسمہ معروف کا کیریئر انجری کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہوگیا تھا تاہم کامیاب آپریشن کے بعد وہ جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان میں واپس آئیں اور تمام خدشات کو شکست دے دی۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/featured

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔