علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا


(24نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نےوزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد سے متعلق ازخودنوٹس لے لیا۔ 

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کیس کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ 

دوسری طرف ترجمان ایف بی آرنے علیمہ خان کے بارے میں ٹیکس معلومات شیئر کرنے سے انکارکردیا۔ ڈاکٹر اقبال کاکہناہے کہ علیمہ خان کے بارے میں کوئی بات نہیں بتائیں گے۔ ایف بی آرمیں اصلاحات کا عمل شروع کردیاگیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔