آن لائن خریدوفروخت کی کمپنی ایمیزون کا نئی سروس لانے کا اعلان

آن لائن خریدوفروخت کی کمپنی ایمیزون کا نئی سروس لانے کا اعلان


24نیوز: آن لائن خرید و فروخت کی بڑی کمپنی ایمیزون نے نئی سروس لانے کا اعلان کردیا. حکام کے مطابق سیٹلائٹ سے ڈیٹا اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے انٹیناسروس شروع کی جارہی ہے جس سے کلاؤڈ سروس کے صارفین کو فائدہ ہوگا۔

ایمیزون حکام کے مطابق کمپنی انٹینا سروس کے ذریعے دنیا بھر میں ڈیٹا ٹرانسفر کو سستا اور آسان بنانا چاہتی ہے۔ ایمیزون کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساتھ اپنے ڈیٹا سروس کے پروگرام میں شراکت داری کر رہی ہے جس کے سیٹلائٹ ریسیور براہ راست ایمیزون ویب سروس کے زمینی اسٹیشنز سے منسلک ہوں گے جس سے حقیقی وقت میں ڈیٹا کی منتقلی کو ممکن بنانے میں مدد ملے گی اور صارفین کی مانگ کو پورا کیا جا سکے گا۔

ایمیزون کے مطابق ان کی ڈیٹا سروس کی خدمات حکومت یا اس کی نگرانی میں کام کرنے والی صنعتوں کو بھی مہیا کی جائے گی اور اس سلسلے میں کمپنی امریکہ کے محکمہ دفاع کے 10 ارب ڈالر کے کنٹریکٹ کی نیلامی میں حصہ لے رہی ہے۔ ایمیزون کے مطابق نئی سروس گیم چینجرثابت ہوگی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔