صدر مملکت نےاسرائیلی طیارے کےحوالےسے خبروں کی تردید کردی



اسلام آباد(24نیوز) صدر پاکستان عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، جلد حالات تبدیل ہو جائیں گے، اسرائیلی طیارے کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر صدر مملکت عارف علوی نے تین روزہ دورے پر ترکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کی،موجودہ حکومت بہت مضبوط ہے، انکا کہنا تھا کہ ترکی ہمارا دوست ملک ہے جس نے کشمیر سمیت ہر مسئلہ پر ہمارا ساتھ دیا ہےسعودی عرب سمیت دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایا کاری کی دعوت دیں گے،سعودی عرب نے مالی بحران میں پاکستان کی مدد کی جب کہ وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی سرمایہ کاری پر بات ہوگی، صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہیئں، اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات استوار نہیں کیے جارہے۔

صدر مملکت رجب طیب اردگان کی دعوت پر ترکی کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ استنبول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، اس دوران وہ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل  میڈیا پرمبینہ اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد سےمتعلق مختلف افواہوں نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی تھی،مسلم لیگ (ن) کےرہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں واضح کیا کہ حکومت حقیقی صورتحال فوری طور پہ واضح کرے، جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کا درعمل سامنے آیا تھا اور انہوں نے احسن اقبال کی وضاحت پر ٹویٹ کیا اور خفیہ مذاکرات کی افواہوں کو مسترد کیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer