تعلیمی اداروں میں کھیلوں کےمیدان ویرانےکامنظر پیش کرنےلگے

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کےمیدان ویرانےکامنظر پیش کرنےلگے


اسلام آباد(24نیوز) شہر اقتدار کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے میدانوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے، ماڈل کالج جی سیون ٹو کا میدان جنگل کا منظر پیش کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کےتعلیمی اداروں میں کھیلوں کے میدان زبوں حالی کا شکار ہوگئے ہیں، متعدد گراؤنڈ ابتر حالات کے باعث قابل استعمال ہی نہیں رہے، اس کے علاوہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سیون ٹو کا گراؤنڈ جنگل کا منظر پیش کرنے لگا ہےگھنی جھاڑیوں اور گڑہوں میں کسی بھی بچے کیلئے کھیل پانا ناممکن ہو کر رہ گیا ہے، باسکٹ بال کورٹ پارکینگ کیلئے استعمال ہونے لگے چار سال بعد منعقد ہونے والے زونل مقابلوں کیلئے بھی گراؤنڈ ناقابل استعمال نہیں رہا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو جاری مقابلوں کی تیاریوں کیلئے کوئی گراؤنڈ میسر نہیں ،کھیلوں کی سرگرمیاں معدوم ہو تی جارہی ہیں کہیں جنگل اُگ آیا تو کہیں بارش کی وجہ سے گراؤنڈ ڈیپ ہو گئے ہیں متعدد میدان قابل استعمال نہیں رہے، اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ کھیلیں بچوں کو صحت مند رکھنے کے لئےضروری ہے، اگر انہیں کھیلوں میں مشغول رکھ کر اور مقابلے کی فضا پیدا کر کے ان کی طاقت کو مثبت رُخ نہ دیا جائے تو وہ بے راہ روی کا شکار ہو کر اپنی صلاحیتوں کو برباد کر سکتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer