پی آئی اے نےمسافروں  کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی



اسلام آباد(24نیوز) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 9 میں سے7 سروس کاؤنٹرز بند کر دیے گئے، پاکستان کے سب سے بڑے ہوائی اڈے پر مسافروں کو صرف دو سروس کاؤنٹر پر ٹکٹ کے حصول کی سہولت میسر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے 9 میں سے7 سروس کاؤنٹرز بند دیے گئے ہیں جس پر مسافروں میں غصے کی فضاء پائی جارہی ہے ، پی آئی اے انتظامیہ اس معاملے میں غیر سنجیدہ بنی ہو ئی ہے ، مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا جس پر ان کے لئے صرف دو سروسز کاؤنٹر پر ٹکٹ کی سہولت موجود م ہے۔

علاوہ ازیں ٹکٹ کے حصول کے لئے مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور بدنظمی معمول بن گیا، مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی سروس ناکام ہو چکی ہے مشکلات میں مزید اضافہ کیا جو قطعاقبول نہیں قطاروں میں لگے مسافروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم اعلیٰ حکام سے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو حل کیا جائےجبکہ پی آئی اے  انتظامیہ اس معاملے کو حل کرنے میں غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer