امریکی صدر ٹرمپ نےمودی سرکار کی دعوت ٹھکرادی

امریکی صدر ٹرمپ نےمودی سرکار کی دعوت ٹھکرادی


نئی دہلی(24 نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےبھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا، امریکی حکام نےبھارتی قومی سلامتی کے مشیراجیت دوول کو لکھے خط میں آگاہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کوآئندہ سال ہونیوالی تقریب میں بطورمہمان خصوصی دعوت دی گئی تھی، جس پر  صدر ٹرمپ مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت  کرنے سے انکار کر دیا ،امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں امریکی صدر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا،امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ملکی مصروفیات کے باعث بھارت نہیں جاسکیں گے، ان مصروفیات میں امریکی صدر کا اسٹیٹ آف یونین خطاب بھی شامل ہے ۔

ایک سال قبل مودی نے انہیں اپنے دورہ امریکہ کے دوران بھی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی، مودی کا کہنا تھا کہ میں آپ کو اور اہل خانہ کو ہند آنے کی دعوت دیتا ہوں او رمجھے امید ہے کہ آپ مجھے میزبانی کا شرف بخشیں گے،لیکن مودی کی دی گئی دعوت کو امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے  اپنی مصروفیات کے باعث ترک کر دیا، امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں امریکی صدر کے اس فیصلے سے آگاہ  کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت ہر سال 26 جنوری کو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے، 1947ء میں آزادی کے بعد 26 جنوری 1950 کو بھارت نے اپنا نیا آئین اپنایا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer