عمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

عمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی


24نیوز: سلطنت عمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے, عمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دیگر ریاستوں کی طرح پیش آیا جائے۔

خلیجی ریاست سلطنت عمان نے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سلطان قابوس سے عمان میں ملاقات کی تھی۔بحرین میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ نے کہا کہ عمان ، اسرائیل اور فلسطین کو اکٹھا کرنے کی پیشکش کررہا ہے لیکن یہ کسی ثالث کے کردار کے طورپر نہیں ہے، اسرائیل خطے میں ایک ریاست ہے اور یہ ہم سب سمجھتے ہیں جب کہ دنیا بھی اس حقیقت سے آشنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت ہے کہ اسرائیل کے ساتھ دیگر ریاستوں کی طرح پیش آیا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔