واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرنیکا فیصلہ

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف کرنیکا فیصلہ


24نیوز: سماجی رابطے کی مقبول ایپ واٹس ایپ میں صارف کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے ایموجیز کے بعد اب جلد ہی اسٹیکرز بھی دستیاب ہوں گے۔

واٹس ایپ کمپنی کے مطابق ممکنہ طور پر آئندہ ہفتوں میں اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ میں ایموجیز کے علاوہ اسٹیکرز بھی استعمال کرسکیں گے۔فی الحال واٹس ایپ میں اسٹیکرز شامل کرنے کی آزمائش جاری ہے جس کو ابھی صرف واٹس ایپ ڈیزائن کرنے والی ٹیم اور کچھ محدود فنکار ہی استعمال کرسکتے ہیں۔اسٹیکرز کو فعال ہونے میں کچھ وقت لگےگا تاہم آغاز میں 12 اسٹیکرز پیک شامل کیے گئے ہیں جن میں کپی، سالٹی، کومو اور دیگر شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔