اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کی جائے:پراسیکیوٹر نیب

اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کی جائے:پراسیکیوٹر نیب


اسلام آبا(24 نیوز)سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی جائیداد فروخت کرنے کیلئے قومی احتساب بیورو نیب میں درخواست دائرکردی گئی, پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق کی جانب سے دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی منقولہ،غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیے 6 ماہ کاعرصہ گزرچکا ہے, لہذا اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں یا پھر کوئی ریسیور مقرر کیا جائے۔

یاد رہے اسحاق ڈار ناجائز اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری ملزم ہیں عدالت نے انکی جائیداد قرقی کا حکم دیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم تاحال عدالت پیش نہیں ہورہا، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارجان بوجھ کرعدالت سے فرارہیں، آفیسرز ریونیو کو جائیدادکی فروخت کیلئے اقدامات کا حکم دیاجائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جائیدادوں سے حاصل ہونیوالا کرایہ یا دیگر رقوم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں اور جوجائیدادیں عدالتی دائرہ سے باہر ہیں ان سے متعلقہ سیشن عدالت سے فیصلہ لیاجائے۔