بھارتی وزیر خارجہ کا بھارتی تہذیب کے منہ پر تھپڑ

بھارتی وزیر خارجہ کا بھارتی تہذیب کے منہ پر تھپڑ


24نیوز:بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سفارتی آداب بھول گئیں،نیویارک میں سارک وزرائے خارجہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سفارتی آداب بھول گئیں،نیویارک میں سارک وزرائے خارجہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں،شاہ محمود قریشی کا خطاب بھی نہ سنا۔ہال میں داخلے پر سب کو نمستے کہنے پر ہی اکتفا کیا، جبکہ نیپالی وزیرخارجہ کے ظہرانے  کھانا بھی نہ کھایا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کا رویہ سارک کو ناکام بنا رہا ہے ، خطے کی خوشحالی اور روابط میں صرف بھارت رکاوٹ ہے ،سارک فورم سے کچھ حاصل کرنا ہے تو ہمیں آگے بڑھنا ہو گا،وزیر خارجہ کی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی ،افغان امن عمل کیلئے تعاون کا اعادہ کیا گیا۔