وزیر خزانہ نے اسلام آباد کاسب سے بڑا مسئلہ بتا دیا

وزیر خزانہ نے اسلام آباد کاسب سے بڑا مسئلہ بتا دیا


اسلام آباد(24نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب،کہتے ہیں مسائل کے حل کے لئے چیمبرآف کامرس کی مدد درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے چیمبرآف کامرس کی مدد درکار ہے، اسلام آباد میں ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں اسلام آباد میں ریئل اسٹیٹ کے علاوہ بھی کاروبارہوں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا مزید  کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں پانی سب سے بڑا مسئلہ ہے،  ٹیکس اصلاحات کیلئے جامع پالیسی وضع کی جارہی ہے۔