ایشیاءکے سلطان کا فیصلہ آج ہوجائیگا

ایشیاءکے سلطان کا فیصلہ آج ہوجائیگا


دبئی ( 24نیوز ) ایشیا کپ کی جنگ کا فیصلہ کن مرحلہ آگیا،ٹائٹل کس کے سر سجے گا فیصلہ فیصلہ آج بھارت اور بنگلادیش کے درمیان فائنل ٹاکرے میں ہوگا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے مدمقابل ہوں گ، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 2016 کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھی مدمقابل تھیں جس میں بھارت نے باآسانی بنگال ٹائیگرز کو شکست دی اور ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں ایونٹ کے فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔
یاد رہے کہ بھارت افغانستان اور بنگلادیش پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا ہے،پورے ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی سب سے مایوس کن رہی ہے،پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں ناقص کارکردگی دکھائی۔