سرکاری گاڑی رکھنے والے افسران کے لیے بری خبر

سرکاری گاڑی رکھنے والے افسران کے لیے بری خبر


24نیوز : سرکاری ملازمین بھی چالان سے بچ نہیں سکیں گے،سرکاری افسروں کیلئےبھی ای چالان سسٹم پر سرکلر جاری کر دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ای چالاننگ سے سرکاری ملازمین بھی نہیں بچ سکیں گے، سرکاری افسران کیلئے بھی ای چالان سسٹم پر سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری گاڑی کاچالان ہوا تو ڈرائیور یامتعلقہ آفیسر چالان ادا کریں گے۔

پنجاب حکومت نے صوبائی محکموں کو ای چالان سے بچنے کی ہدایات کر دی ہے،اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ  سرکاری گاڑی  رکھنےوالےافسران،ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔