نواز شریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس حتمی مراحل میں داخل

نواز شریف کےخلاف العزیزیہ ریفرنس حتمی مراحل میں داخل


اسلام آباد( 24نیوز )نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا، تمام بائیس گواہوں کے بیانات مکمل کرلئے گئے، عدالت نے پیرکو واجد ضیا کو فلیگ شپ ریفرنس میں بیان کے لئے طلب کر لیا۔

احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر محبوب عالم نے بیان قلمبند کرا دیا۔ تمام بائیس گواہان کے بیانات مکمل ہوگئے، آئندہ سماعت پر عدالت نے گواہ واجد ضیا ءکو فلیگ شپ ریفرنس میں بیان قلم بند کرانے کے لیے طلب کرلیا۔

تفتیشی افسرنے عدالت میں بتایا کہ پتہ چلا کہ حسن اور حسین نواز کے پاس العزیزیہ اور ہل میٹل کیلئے ذرائع آمدن نہیں تھے،اصل مالک نوازشریف تھے۔ ہل میٹل اور حسین نواز کے ذاتی اکاونٹس سے نواز شریف کو ایک ارب اٹھارہ کروڑکی رقم منتقل ہوئی۔ خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایاکہ محبوب عالم قیاس آرائیوں پرمبنی کہانیاں سنا رہے ہیں۔

نیب کے تفتیشی افسر کا بیان مکمل ہونے پرعدالت نے ان کو جرح کے لئے منگل کو طلب کر لیا، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءفلیگ شپ ریفرنس میں پیر کو بیان قلمبند کرائیں گے، فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت پیراور العزیزیہ ریفرنس کی سماعت منگل کوہوگی۔