اسحاق ڈار کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اسحاق ڈار کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں


اسلام آباد(24نیوز) احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد قرقی کے لیے نیب کی درخواست پرجائیداد کی تفصیل پیرتک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سابق وزیرخزانہ کے قرق شدہ اثاثوں کی تفصیل ٹوئنٹی فورنیوزنے حاصل کرلی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی,  پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے موقف اپنایا کہ مقررہ وقت گزرنے تک اعتراض نہ آئے توجائیداد فروخت کی جا سکتی ہے۔
پراسیکیوٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی کہ جو پراپرٹیزعدالتی دائرہ کار میں نہیں آتیں, اس سے متعلق حکم جاری کیاجائے۔ احتساب عدالت نےعملے کواسحاق ڈارکی جائیداد کی تفصیلات مرتب کرنے کا حکم دے دیا ۔جج نے ریمارکس دیئے کہ جائیداد قرقی کے نوٹسز پیر تک ترتیب کےساتھ پیش کریں۔ 
اسحاق ڈار کے قرق شدہ اثاثوں میں گلبرگ لاہورمیں ایک گھرچارپلاٹس, اسلام آباد میں چار پلاٹس شامل ہیں۔ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 3 لینڈ کروزر،2 مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی ہے.
اسحاق ڈاراورانکی اہلیہ کی ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزارکی سرمایہ کاری ہے۔ اسحاق ڈار کے دبئی میں تین فلیٹس اورایک مرسیڈیزگاڑی ہے, بیرون ملک تین کمپنیوں میں بھی شراکت ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔