عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے بھارت کو کیاتکلیف؟ اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے بھارت کو کیاتکلیف؟ اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی


لاہور (24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے کی کامیابی بھارت کو کھٹکنے لگی، سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتےعمران خان نے سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کا سرکاری دورہ کیا تھا،اس دورے میں سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 22 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے،اسی ضمن میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کا وفد پاکستان آ رہا ہے۔

عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب کے باعث بھارت خاصی تکلیف کا شکار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری کے بعد پاکستان کو نہ کاسے کی ضرورت پڑے گی نہ ہی ڈالروں کی ضرورت پڑے گی۔بھارت کے پیر اسی لیے بھی پھسل گئے ہیں کہ سعودی عرب اب سی پیک میں شامل ہونے جا رہا ہےاور یہ سب بھارت خواہشات  کے برعکس ہے، وزیراعظم عمران خان اب نیا منظر لے کر آئے ہیں اور پاکستان کی خوشحالی بھارت کو  چبھ رہی ہے۔