قندیل بلوچ قتل کیس میں نیا موڑ آگیا


ملتان(24نیوز) ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس نیا رخ اختیار کرنے لگا،  قندیل کے والدین نے بیٹے کی ضمانت کے لیے عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا.

تفصیلات کے مطابق بیان حلفی قندیل کے والد عظیم ماہڑہ اور والدہ انور بی بی کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے،  والدین کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم وسیم کی ضمانت لی جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وکیل صفدر شاہ کا کہنا ہے کہ بیان حلفی صرف ضمانت کی حد تک ہے، وکیل کے مطابق بیان حلفی سردار اقبال ڈوگر کی عدالت میں جمع کرایا گیاہے۔

واضح رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو دو سال قبل قتل کی گیا تھا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔